دسمبر 2, 2024

کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کو قومی سانحہ قراد دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جتنا افسوس اور مذمت کی جائی بہت کم ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج سے 12 سال قبل کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں 264 مزدوروں کو جلا کر شہید کیا گیا تھا اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ سید مراد علی شاہ کہا کہ سندھ کی عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے، ہمارا نظریہ امن، محبت اور بھائی چارہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیہ ٹاؤن کے مظلوم شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ان شرپسند لوگوں کے خلاف متحد ہیں اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے