دسمبر 1, 2024

کراچی

6 ستمبر 2024

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج اور شہداء کی جرات، بہادری اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے۔
یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 6 ستمبر محض ایک تاریخ نہیں، جارحیت کے مقابلے، قومی اتحاد اور غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے۔ آج کے دن ہماری افواج دشمن کے عزائم کے خلاف اٹوٹ دیوار بن کر کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ قومی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کی قربانیاں موجودہ اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی اور اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں، شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری فورسز بشمول پاک فوج، بحریہ، فضائیہ، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قوم کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے قربانیاں لازوال ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے