اکتوبر 14, 2025



وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ ان میں ساٹھ لاکھ بچوں کا تعلق سندھ سے ہے۔

عالمی یوم خواندگی پر پیغام میں سردار شاہ نے کہا ہے اس وقت سب سے بڑا چیلنج آئوٹ آف اسکول چلڈرن کا ہے۔سندھ میں دس ہزار اسکولز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ان میں دو ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جاچکا ہے۔آئوٹ آف اسکول چلڈرن کے مسئلے کے حل کی خاطر روایتی تعلیمی نظام کے علاوہ نان فارمل اینڈ اسکل ایجوکیشن دینے پر عملی اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں۔ سندھ نان فارمل ایجوکیشن پالیسی اور نصاب متعارف کرانے والا پہلا صوبہ ہے۔ تین سو اسکولوں میں اسکل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے آئوٹ آف اسکول چلڈرن کا بڑا سبب خاندان کے معاشی مسائل بھی ہیں۔ اہم ایسی تعلیم دینا چاہتے ہیں جس سے بچہ اپنے خاندان کی معاشی مضبوطی کا سبب بنے۔ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی پر کام جاری ہے۔ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے پانج ہزار اسکولوں کو بحال کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے